ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کشمیر سے دفعہ370ہٹانے کا وعدہ پورا ہوگا: وجے ورگیہ

کشمیر سے دفعہ370ہٹانے کا وعدہ پورا ہوگا: وجے ورگیہ

Mon, 24 Jun 2019 11:15:54    S.O. News Service

اندور،24؍جون (ایس او نیوز؍یو این آئی) بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے آج کہا کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370کو ہٹانے کا وعدہ پورا کیا جائے گا- وجے ورگیہ یہاں‘بھارتیہ جن سنگھ’کے بانی اور دفعہ370کے مخالفت کرنے والے شیاما پرساد مکھرجی کی برسی پر منعقد پروگرام سے خطاب کر رہے تھے - انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو نے دفعہ 370نافذ کی تھی، جسے بی جے پی حسبِ وعدہ ہٹائے گی- وجے ورگیہ نے یہاں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پوری ریاست میں غیر قانونی کان کنی چل رہی ہے -


Share: